پہلے ہی 3کروڑ کے نشان کو پارکرچکے ہندوستا ن میں پچھلے 24گھنٹوں میں 50ہزار نئے معاملات درج

,

   

ملک میں کویڈ 19کے جملہ معاملات 3,00,28,709ہوگئے ہیں اور ہندوستان امریکہ کے بعد دوسرا ملک بن گیاہے جس کے تین کروڑ سے زائد کویڈ کے معاملات ہیں۔


نئی دہلی۔ پچھلے 24گھنٹوں میں ہندوستان کے اندرکویڈ19کے50,848نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ملک کے جملہ معاملات 3کروڑکے نشان کو پارکرچکے ہیں‘ وزرات صحت او رخاندانی بہبود کی جانب سے چہارشنبہ کے روز جاری کردہ تفصیلات میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔

اب جبکہ ملک میں کرونا وائرس کے معاملات میں بدستور نمایاں کمی پیش آرہی ہے ایسی صورت میں ایک دن میں اموات1358ہوئے ہیں۔پچھلے دوماہ میں یہ مسلسل چھٹواں دن ہے جس میں اموات کی تعداد2000کے نشان سے کم رہی ہے۔

ملک میں کویڈ 19کے جملہ معاملات 3,00,28,709ہوگئے ہیں اور ہندوستان امریکہ کے بعد دوسرا ملک بن گیاہے جس کے تین کروڑ سے زائد کویڈ کے معاملات ہیں۔

پچھلے 50دنو ں میں ہندوستان کے اندر ایک کروڑ معاملات درج کئے گئے ہیں۔مئی 3کے روز جملہ دو کروڑ معاملات ہندوستان میں درج کئے گئے تھے۔ ایک لاکھ سے کم معاملات ہندوستان میں مسلسل 16ویں دن بھی درج ہوئے ہیں۔

مارچ23کے روز ہندوستان میں 47,262معاملات وہیں جون 22کے روز42,640معاملات درج کئے گئے ہیں۔اب ہندوستان میں فعال معاملات8لاکھ سے کم ہیں۔

مذکورہ ملک میں فعال معاملات فی الحال 6,43,194ہیں جبکہ اب تک کے ہونے والے اموات کی تعداد 3,90,660ہے۔ مرکزی وزرات صحت کے مطابق پچھلے24گھنٹوں میں 68817لوگ اسپتالوں سے ڈسچارج کئے گئے ہیں جس کے بعد آج کی تاریخ تک اسپتالوں سے ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد28994855تک پہنچ گئی ہے۔

وزرات صحت نے کہاکہ ملک میں اب تک 29,46,39,511لوگوں کو ٹیکہ لگادیاگیاہے‘ جس میں پچھلے24گھنٹوں میں جن لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیاہے وہ 54,24,374لوگ بھی شامل ہیں۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے بموجب22جون تک 39,59,73,198لوگوں کے نمونے کی جانچ کی گئی ہے جس میں منگل کے روز لئے گئے 19,01,056نمونے بھی شامل ہیں۔