پیاز کی قیمتیں ‘ عوام کی آنکھوں میں آنسو لا رہی ہیں

   

قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ۔ تلنگانہ میں فی الحال بھاری اضافہ نہیں ہوا
حیدرآباد25اگسٹ(سیاست نیوز) پیاز کی قیمتوں میں گذشتہ چند ہفتوں میں اضافہ نے عوام کی آنکھوں میں آنسو لانے شروع کردیئے ہیں ۔ چاول ‘ شکر اور اب پیاز کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ گذشتہ دو ہفتوں میں پیاز کی قیمت میں 20 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوجاچکا ہے اور اب پیاز کی قیمت 60 روپئے تک پہونچ چکی ہے۔ حیدرآباد وسکندرآباد کے علاوہ ملک بھر میں پیاز کی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ کہا جارہاہے کہ پیاز کی قیمتوں پر فوری قابو پانے اقدامات نہیں کئے گئے تو ایک مرتبہ پھر سے پیاز حکومت ہند کو رلا سکتی ہے۔تلنگانہ میں پیاز کی قیمتوں میں فی الحال خاص اضافہ ریکارڈ نہیں کیا جا رہاہے اور 30تا40 روپئے کیلو پیاز فروخت کی جار ہی ہے لیکن دہلی میں پیاز کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور پیاز 60تا70 روپئے کیلو فروخت کی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں عوام میں شدید پیدا ہوئی ہے۔بتایا گیا کہ ریاستی حکومت دہلی پیاز کی قیمتو ںمیں اضافہ کی وجوہات کا جائزہ لے کر قلت دور کرکے قیمتوں کو قابو میں کرنے اقدامات شروع کردیئے ہیں لیکن ملک بھر میں پیاز کی قیمتوں پر خدشات کی بنیادپر ریاستی حکومتوں نے پیاز کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کاروائیوں کا انتباہ جاری کرنے کے علاوہ پیاز کو بیرون ملک روانہ کرنے والی کمپنیوں پر خصوصی نظر رکھنے اقدامات شروع کردیئے ہیں تاکہ پیاز کی قلت کی صورتحال پیدا نہ ہو اور نہ قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جائے ۔3/k/b