پیاکیجڈ اشیاء پر اضافی رقم کی وصولی قانوناً جرم

   

مسلسل 3 مرتبہ ارتکاب جرم پر کریمنل مقدمات ، لیگل میٹرالوجیکل کا انتباہ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : لیگل میٹرالوجی پیاکیجڈ کموڈیٹیس رولس 2011,18(2) کے تحت یم آر پی سے بڑھ کر ایک روپیہ بھی زائد قیمت وصول کرنا غیر قانونی اور جرم ہے اور پیاکیجڈ اشیاء پر باقاعدہ یم آر پی کو واضح کرنا ہے اور اگر یم آر پی سے بڑھ کر قیمت وصول کرتے ہوئے پکڑا جائے تو پہلی مرتبہ جرمانہ ، دوسری مرتبہ جرم پر 50 ہزار کا جرمانہ اور اگر تیسری مرتبہ پکڑا جاتا ہے تو کریمنل کیس درج کیا جائے گا جب کہ ہوٹلس ، ریسٹورنٹس اور دیگر مقامات پر سرویس چارجس وصول نہیں کئے جاسکتے ہیں اور نہ ہی پیاکیجڈ اشیاء پر باقاعدہ جی ایس ٹی وصول کیا جاسکتا ہے ۔ تاہم شہر میں ہوٹلس ، ریسٹورنٹس ، بارس ، ملٹی پلکس ، شاپنگ مالس ، سنیما تھیٹرس میں قوانین کی صریح خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔ اور ان مقامات پر بوتل بھر پانی ، کولڈرنکس اور دیگر پیاکیجڈ اشیاء پر 1.5 تا 2 فیصد زائد قیمتیں وصول کی جارہی ہیں اور برانڈیڈ پانی کی بوتل فی لیٹر 20 روپئے یم آر پی ہو تو 40 تا 60 روپئے فروخت کیا جارہا ہے جب کہ کولڈرنکس پر عام مارکٹ کی قیمتوں سے 20 تا 30 روپئے زائد قیمتیں وصول کی جارہی ہیں ۔۔