پیغمبر اسلام ؐ شان اقدس میں ریمارکس پر بی جے پی کے سابق ممبران کے خلاف سخت کاروائی کی ائی ایم پی ایل بی نے کی مانگ

,

   

اے ائی ایم پی ایل بی نے کہاکہ صرف برطرفی کافی نہیں ہے
نئی دہلی۔ کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ(اے ائی ایم پی ایل بی) نے شان اقدس ؐ میں گستاخانہ کلمات پر پارٹی سے بی جے پی ترجمانوں نوپور شرما او رنوین کمار چندال کی برطرفی پر ردعمل پیش کرتے ہوئے کہاکہ دونوں کی محض برطرفی کافی نہیں ہے دونوں کو ’سخت سزا‘ دی جانی چاہئے۔

بورڈ کے جنرل سکریٹری خالد سیف اللہ رحمانی نے ایک جاری کردہ بیان میں کہاکہ ”پیغمبر اسلامؐ کے متعلق برسراقتدار پارٹی کے چند قائدین قابل اعتراض او رناقابل برداشت ریمارکس کررہے ہیں اس سے ملک کے مسلمانوں اور عالمی سطح پر شدید دل آزاری ہورہی ہے۔

اس کی وجہہ سے ملک کا وقار مجروح ہورہا ہے۔ ایسے ”گھناؤنے جرائم‘’پر مذکورہ ”مجرموں“ کی پارٹی سے برطرفی بہتر مگرکافی نہیں ہے“۔

انہوں نے کہاکہ ”ایسا غلط کام کرنے والوں کو سخت سزا‘ قانونی کاروائی کی جانی چاہئے اور ایک ایسا قانون بنایا جائے جس کے تحت مختلف مذاہب کی مقدس ہستیوں کے توہین کو قابل مذمت جرم قراردیاجائے‘ اور ایسے افراد کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جانی چاہئے“۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہاکہ اترپردیش میں مظاہرین کے خلاف جو یکطرفہ کاروائی کی جارہی ہے وہ قابل مذہب ہے۔

اتوار کے روز دہلی بی جے پی نے اپنے میڈیا سربراہ کو پارٹی سے پیغمبر اسلام ؐ کی شان اقدس میں سوشیل میڈیا پر گستاخی کے سبب برطرف کردیا ہے وہیں پارٹی کی مرکزی قیادت نے ایک ٹیلی ویثرن چینل میں شان اقدسؐ میں گستاخانہ کلمات ادا کرنے پر پارٹی سے برطرف کردیاہے۔