پیٹ بشیرآباد ہریش قتل مقدمہ، 10 ملزمین گرفتار

   

حیدرآباد : /5 مارچ (سیاست نیوز) پیٹ بشیرآباد پولیس نے ہریش کے قتل کیس میں ملوث خاطیوں کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتول کا اس کیس کے کلیدی ملزم دین دیال کی بہن سے معاشقہ چل رہا تھا اور اس کی انتقامی کارروائی کے طور پر قتل کیا گیا ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ قتل خاندان کی عزت کے لئے کیا گیا چونکہ مقتول ہریش کا تعلق دلت طبقہ سے تھا۔ پولیس نے بتایا کہ گزشتہ 5 ماہ سے ہریش نے دین دیال کی بہن سے تعلقات قائم کرلئے تھے اور ایک مرتبہ بھائی نے اپنی بہن کو ہریش کے ساتھ رنگے ہاتھوں چیاٹنگ کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔ لڑکی کو ہریش سے دور رہنے کیلئے کہا گیا تھا لیکن اس کے باوجود بھی دونوں نے آپس میں تعلقات قائم رکھے ہوئے تھے ۔ /22 فبروری کو لڑکی کالج کے بہانے مکان سے باہر نکلی اور ہریش کے ساتھ غائب ہوگئی تھی ۔ اس بات کا پتہ چلنے پر دین دیال شدید برہم ہوگیا اور اپنے دیگر 9 دوستوں اور ساتھیوں کی مدد سے اسے سبق سکھانے کا ارادہ کرلیا تھا ۔ انتقامی کارروائی کے طور پر دین دیال نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہریش کو نشانہ بناتے ہوئے اس کا تیز دھار ہتھیاروں سے قتل کردیا اور ضیاء گوڑہ علاقہ میں پناہ لے لی تھی ۔ اس بات کا پتہ چلنے پر پیٹ بشیرآباد پولیس نے اس قتل کیس میں ملوث 10 ملزمین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مہلک ہتھیار بھی برآمد کرلئے ۔ ب