پیپر لیک میں قصور وار پائے جانے والوں کے خلاف این ایس اے اور گینگسٹر ایکٹ لگایاجائے گا۔ یوگی

,

   

ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس(اے ڈی جی)لا اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے کہاکہ اس معاملے میں ایس ٹی ایف نے درجنوں مشتبہ افراد کو تحویل میں لیاہے۔


لکھنو۔یوپی چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے اتوار کے روز اعلان کیاہے کہ یو پی ٹی ای ٹی2021پیپر لیک میں جو لوگ ملوث ہیں ان کے خلاف گینگسٹر ایکٹ اور این ایس اے نافذ کیاجائے گا۔

دیورایا میں ایک عوامی جلسہ عام سے خطاب کے دوران چیف منسٹر نے کہاکہ ”اس غلط کام میں جو لوگ ملوث ہیں انہیں یہ سمجھ لینا چاہئے کہ ان کے خلاف گیگنسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاجائے گا ان کی جائیداد ضبط کرلی جائے گی اور ان پر قومی سلامت ایکٹ بھی لگایاجائے گا“۔

شفاف بھرتی کے رحجان میں رخنہ پیدا کرنے والے ان تمام لوگوں کو سخت انتباہ دیتے ہوئے انہوں نے زوردیا کہ”اگر کوئی نوجوانوں کی زندگی سے کھیلنے کی کوشش کرے گا‘ اس کو نتائج کے لئے چوکنا ہوجانا چاہئے۔

وہ کوئی ملازمت ہو یا پھر امتحان شفافیت کو برقرار جائے گا“۔ادتیہ ناتھ نے بھی یقین دلایا کہ امتحان اسی ماہ میں شفافیت کے ساتھ دوبارہ منعقد کیاجائے گا۔

کوئی زائد فیس ممتحن سے نہیں لی جائے گی اور یو پی ایس آر ٹی سی بسوں کے ذریعہ فری حمل ونقل کا انتظام کیاجائے گا۔

سوالا ت کا پرچہ لیک ہونے کے بعد مذکورہ ریاستی حکومت نے اترپردیش ٹیچر اہلیت ٹسٹ (یو پی ٹی ای ٹی) 2021امتحان کو منسوخ کردیا اور ایک ماہ کے اندر ایک ماہ میں منعقد کرنے کا اعلان بھی کیاہے۔

مذکورہ حکومت نے واضح کردیا کہ ممتحن سے دوبارہ درخواست داخل کرنے کی فیس نہیں لی جائے گی او رانہیں کوئی پرچہ بھرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس(اے ڈی جی)لا اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے کہاکہ اس معاملے میں ایس ٹی ایف نے درجنوں مشتبہ افراد کو تحویل میں لیاہے۔

مختلف شہروں سے مشتبہ افراد‘ لکھنو سے چار‘ میرٹھ سے تین‘ وارناسی اور گورکھپور‘ کوشمبی سے ایک ایک اور پریاگ راج سے 13کوگوں کو تحویل میں لینے کی جانکاری اے ڈی جی نے دی ہے۔