پی ایف آئی کے 8کارکنوں کو تلنگانہ ہائی کورٹ سے ضمانت

   

حیدرآباد ۔ 20۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف اے) کے 8 کارکنوں کو مشروط ضمانت دے دی جو این آئی اے کے ذریعہ درج ایک مقدمہ میں ملزم تھے۔ جسٹس کے لکشمن نے ان تمام کو پاسپورٹ حوالے کرنے ، کسی کو دھمکیاں نہ دینے اور ہر جمعہ کو پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے جیسے شرائط عائد کرتے ہوئے 25 ہزور روپے شخصی مچلکے کے ساتھ ضمانت منظور کی۔این آئی اے نے کرنول اور دیگر علاقوں کے نوجوانوں کو ایک مذہب سے متعلق تربیت دینے کے الزام میں پی ایف آئی سے وابستہ 8 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔اور ان تمام کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا تھا۔
اس کیس کے ملزمین محمد عبدالمبین ، شیخ رحیم ، شیخ وحید علی ، شیخ پرویزاللہ، محمد عثمان، فیروز اور شیخ ریاض احمد کی ضمانت نامپلی کی این آئی اے عدالت نے مسترد کردی تھی جس پر ان تمام نے ہائی کورٹ میں الگ الگ اپیلیں دائر کی تھیں جنھیں آج ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی۔واضح رہے کہ حکومت ہند نے دو سال قبل پی ایف آئی کو ممنوعہ تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی تھی۔