پی ایف ائی نے کہا’کشمیر فائیلس‘ ہندوستان میں مسلمانوں کی نسل کشی کا سبب بنے گا

,

   

کئی بی جے پی کی زیر اقتدار ریاستوں میں وویک اگنی ہوتری کی فلم کو ٹیکس فری بنایاگیاہے
نئی دہلی۔ وویک اگنی ہوتری کی ہدایت کاری میں بنی فلم’دی کشمیر فائیلس‘ پر جاری تنازعہ کے بیچ مذکورہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف ائی)فلم کے ہدایت کار کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا او رکہاکہ اگر ہندوستان میں مسلمانوں کی نسل کشی ہوتی ہے تو اس کا ذمہ داری اسی ہدایت کار پر عائد ہوگی۔ٹوئٹر کے سہارے پی ایف ائی کے سکریٹری انیس احمد نے الزام لگایاکہ ہندوستان میں مسلمانوں کی نسل کشی کو وسعت دینے کی منشاء ہمیشہ رہی ہے۔

ایک سنیما ہال کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے مزیدلکھا کہ ”تھیٹرس سے نکلنے والے ویڈیو میں ایک ہی مشترکہ چیز دیکھی جاسکتی ہے وہ مسلمانوں کی کھلے عام نسل کشی کا اعلان ہے“۔

انہوں نے مزیدلکھا کہ ”اس ملک کو یاد رکھنا ہوگا کہ اگر یہاں پر ایک مسلم نسل کشی ہوتی ہے تو اس ہدایت کار وویک اگنی ہوتری اور’دی کشمیر فائیلس‘ کے اداکاربھی اس کے ذمہ دار ہوں گے“۔

کشمیر فائیلس پر تنازعہ
فلم کی ریلیز کے فوری بعد کئی بی جے پی اقتدار والی ریاستوں میں اس کو ٹیکس فری کردیاگیاہے۔ مدھیہ پردیش میں مذکورہ حکومت نے کابینی وزرا ء کے لئے اسکریننگ کاخصوصی انتظام کیاتھا


وہ ریاستوں کی فہرست جہاں پر اس فلم کوٹیکس فری کیاگیاہے


اترپردیش‘


گوا


گجرات‘


مدھیہ پردیش


کرناٹک


ہریانہ


اتراکھنڈ


دوسری جانب گجرات حکومت کے اس فلم کو ٹیکس فری بنانے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نٹیزنس کے بشمول صحافی رانا ایوب نے استفسار کیاکہ گجرات تھیٹرس مالکین نے کیوں فلم پرزانیاکی اسکریننگ پر امتناع عائد کیاتھا جو گجرات 2002فسادات پر مبنی ہے۔

رانا ایوب نے لکھا کہ ” سنیما ہالوں پر دائیں بازو بنیاد پرستوں کی جانب سے حملوں کے بعدگجرات تھیٹرس مالکین نے فلم پرزانیا پر امتناع عائد کیاتھا جو 2002نسل کشی پربنی ہے۔

شری شری مودی کی قیادت والی گجرات حکومت نے دوسری جانب دیکھے“۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ”میں کسی بھی صورت میں کشمیر فائیلس پر امتناع نہیں چاہتا مگر گجرات میں پرزانیا پر امتناع کیوں؟یہ سونچ ہے کہ کچھ اقلیتوں کے متعلق تشدد کے خلاف داستانیاں‘ دیگر اقلیتوں کے خلاف منفرد قسم کے تشدد سے مختلف ہیں“۔

https://twitter.com/iamdibyadyoti/status/1503270413261893634?s=20&t=4AVwRJ0lgkMTeQcV_UL6lQ

بعض ٹوئٹر صارفین کے ردعمل مندرجہ ذیل ہیں

https://twitter.com/thedaxpatel/status/1503207237741084672?s=20&t=83mr8CiclDv01CB7Om5a-w
https://twitter.com/IAmAarav8/status/1503436081689075712