حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : وشاکھا پٹنم ضلع کے پی ایم پالیم کے جنگلاتی علاقے میں جمعرات کی دوپہر اچانک آگ لگ گئی ۔ گھنے دھوئیں نے اطراف کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ۔ شرڈی پدماسائی مندر کے قریب جنگلاتی علاقے میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے ۔ مقامی لوگوں نے فوری فائر اسٹیشن کو اطلاع کی جس پر فائر ٹنڈرس فوراً مقام پر پہنچ گئے اور تقریبا دیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی ۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ عہدیدار آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں ۔۔ ش m/b/