پی ایم کو ’معافی ویر‘بننا پڑیگا’اگنی پتھ‘ واپس لیں۔ راہول

,

   

نئی دہلی۔کانگری لیڈرراہول گاندھی نے ہفتہ کے روز کہاکہ کیونکہ بطور وزیر اعظم نریندر مودی نے زراعی قوانین سے دستبرداری اختیار کی ہے‘ انہیں نوجوانوں کے مطالبات کو قبول کرنا اور اگنی پتھ ڈیفنس بھرتی اسکیم کو واپس لینا پڑیگا۔

کانگریس کے سابق صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ مسلسل اٹھ سالوں ے مذکورہ بی جے پی حکومت نے ’جئے جوان‘ جئے کسان کے اصولوں کی ”توہین“ کررہی ہے۔

ملک بھر میں اگنی پتھ کے خلاف احتجاج کے دوران سڑکوں پر بند کردیاگیا‘ بسوں او ر عوامی املاک کو نقصان پہنچایاگیا او رٹرینوں کو نذر اآتش کیاگیاہے جبکہ تلنگانہ کے سکندر آباد میں احتجاج کے دوران پولیس فائرینگ میں ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی ہے۔

گاندھی نے ایک ٹوئٹ می ں کہاکہ ”میں نے پہلے یہ بھی کہاتھا کہ سیاہ زراعی قوانین سے وزیراعظم دستبرداری اختیار کریں گے“۔

انہوں نے کہاکہ ”اسی طرز پر انہیں ملک کے نوجوانوں کے مطالبات کو قبول کرنے کے لئے ’معافی ویر‘ بنا پڑیگا اور ’اگنی پتھ اسکیم‘ کو واپس لینا پڑیگا“

منگل کے روز اسکیم کی نقاب کشائی کرتے ہوئے مذکورہ حکومت نے کہاکہ ساڑھے17اور 21سال کی عمروں کے درمیان میں نوجوانوں چار سال کی معیاد کے لئے بھرتی کیاجائے گا جبکہ 25فیصد بھرتی کئے گئے امیدواروں کا باقاعدہ رکھا جائے گا۔

عمر کی حد میں جمعرات کے روز23سال تک کا اضافہ کیاہے کیونکہ مظاہرین کی جانب سے فوج‘ بحریہ اورائیر فورس میں سپاہیوں کی بھرتی کے اندراج کے نئے ماڈل کے خلاف احتجاج کیاجارہا تھا۔

تینوں خدمات میں فوجیوں کی بھرتی کے لئے نئی اسکیم کو حکومت نے تینوں خدمات کے نوجوانوں کے پروفائل کو بڑھانے کے لئے دہائیوں پرانے انتخابی عمل کی ایک بڑی تبدیلی کے طور پر پیش کیاتھا۔