پی وی این آر ایکسپریس وے پر تیز رفتار کار حادثہ کا شکار، مسافر زخمی

   

حیدرآباد ۔ 8 اکٹوبر (سیاست نیوز) پی وی این آر ایکسپریس وے راجندر نگر پر آج اس وقت سنسنی پھیل گئی، جب ایک تیز رفتار کار حادثہ کا شکار ہونے کے بعد پلر سے جاٹکرائی۔ بتایا جاتا ہیکہ کار ڈرائیور تیز رفتاری سے کار چلارہا تھا کہ اچانک فلمی انداز میں گاڑی کا پہیہ نکل گیا اور گاڑی کا توازن کھو کر ایکسپریس وے کے 198 پلر کو ٹکر دے دی۔ اس کار میں موجود افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس راجندر نگر نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور تحقیقات کے دوران یہ پتہ لگایا کہ کم عمر کار ڈرائیور بے قاعدگی سے یہ گاڑی چلارہے تھے جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے کم عمر نوجوان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔