پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بلے کی الاٹمنٹ الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

   

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بلے کے نشان پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا بلے کے نشان پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔اجلاس چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ہوا، جس میں کمیشن کے چاروں ممبران اوراسپیشل سیکرٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں پشاورہائی کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی گئی، جس کے بعد پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن جلد پٹیشن تیار کرے گا۔یاد رہے گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرکے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا بحال کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔عدالت کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پارٹی سرٹیفکیٹ الیکشن ایکٹ 2017 کے شق 209 کے تحت شائع کرے اور آرٹیکل 215 کے تحت الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کوانتخابی نشان’’بلا‘‘الاٹ کرے ۔تاہم پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ آئے اٹھارہ گھنٹے گزرگئے ، الیکشن کمیشن نے تاحال پی ٹی آئی کے انتخابی نشان ‘‘بلے ’’کانوٹیفکیشن جاری نہ کیا۔