پی چدمبرم نے صدیقی کاپن اور منور فاروقی کی ضمانت نامنظور کرنے پر سوال کھڑا کیا

,

   

انہوں نے پوچھا کہ”یہ اصول کیوں ہے کہ ”ضمانت قاعدہ ہے اور جیل ایک رعایت ہے‘ ہر معاملہ میں لاگو نہیں کی جاتی ہے؟۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق فینانس منسٹر پی چدمبرم نے جمعرات کے روز کیرالا کے صحافی صدیقی کاپن اور اسٹانڈ آپ کامیڈین منورفاروقی کی درخواست ضمانت مستر د کئے جانے پر تاسف کا اظہار کیاہے۔

ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ”دستوری بنچ(جسٹس رویندر بھٹ) کے فیصلے کے باوجوداور ایک اور بنچ(جسٹس چندرا چوڑ)کیوں یہ اصول ’ضمانت قواعد اور جیل رعایت‘ ہر معاملے میں کوئی لاگو نہیں ہورہا ہے؟“۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے استفسار کیاکہ کیوں مذکورہ عدالتیں صحافی صدیقی کاپن اور کامیڈین منور فاروقی کی ضمانتوں کو منسوخ کررہے ہیں او رمزیدکہاکہ ”مساوات کا مطلب انصاف تک مساوری رسائی اور قانونی اصولوں میں یکسانیت“

اسٹانڈ آپ کامیڈین منورفاروقی کو یکم جنوری کے روز اندرو میں ایک شوکی پیشکش کے دوران گرفتار کرلیاگیاتھا۔

یہ کہتے ہوئے یہ گرفتار ی عمل میں لائی گئی تھی کہ فاورقی نے مخالف ہندی لطیفہ سنایا اور مذہبی جذبات کومجروح کیا اور شکایت بی جے پی رکن اسمبلی مالینی گاوڑ کے بیٹے اکلویا گاوڑ نے کی تھی۔

پچھلے جمعہ کے روزمدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے فاروقی کی ضمانت پر سنوائی کی تھی‘ اندرو پولیس نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کے پاس الزامات کے متعلق کامیڈین کے خلاف شواہد نہیں ہیں اور کیس ڈائری پیش کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

تاہم ایک اندور کی عدالت نے اب تک سنی گئی تمام ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیاہے۔ جمعہ کے روز پولیس ڈائری کی عدم موجودگی کے سبب سنوائی ملتوی کردی ہے‘ مذکورہ ہائی کورٹ میں اگلے ہفتہ کے اوائل میں فاروقی کی ضمانت پر سنوائی متوقع ہے۔

اسی طرح اکٹوبر میں صدیقی کاپن ایک صحافی جس کا تعلق کیرالا سے ہے کو تین لوگوں کے ساتھ اس وقت گرفتارکرلیاگیا تھا جب وہ اجتماعی عصمت ریزی کاشکارہتھر س کی متاثرہ سے ملاقات کے لئے اس کے گاؤں جارہے تھے۔کاپن کے معاملے میں مذکورہ یوپی پولیس نے الزام لگایاکہ مذکورہ ملزمین نے ذات پات کی بنیاد پر فسادات کو بڑھاوا دینے کے لئے فنڈس اکٹھا کئے ”جس طرح انہوں نے سی اے اے احتجاج میں مذہب کی بنیاد پر کیاتھا“۔

اس کے پیش نظر تمام چاروں پر ائی پی سی کی دفعات 124اے(سیڈیشن) 153اے اور 295اے اور یو اے پی اے کے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے