پی ڈی ایس چاول کی غیر قانونی منتقلی کی کوشش پر دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔/9 مارچ، ( سیاست نیوز) ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے عوامی نظام تقسیم کے تحت فراہم کئے جانے والے چاول کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 20 ٹن چاول برآمد کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ 25 سالہ اظہرالدین ساکن فیروز گوڑہ بالا نگر اپنے دیگر ساتھیوں 45 سالہ رحمن خان جو پیشہ سے لاری ڈرائیور ہے اور محمد صدام حسین اور نصیر کے ہمراہ مختلف افراد سے چاول حاصل کرتے ہوئے اسے ماروتی اومنی ویان کے ذریعہ گجرات کو منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ راشن کارڈ رکھنے والے افراد سے 5 روپئے فی کیلو چاول حاصل کرتے ہوئے اسے گجرات میں 12 روپئے فی کیلو فروخت کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔ ب