پی ڈی پی کے سواء تمام سیاسی پارٹیاں پیشگی انتخابات کی خواہاں : گورنر جموں و کشمیر

   

جموں ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قبل ازوقت اسمبلی انتخابات کا جموں و کشمیر کی تمام پارٹیوں نے سوائے محبوبہ مفتی زیرقیادت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے مطالبہ کیا ہے۔ ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے تاہم عجلت میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کرے گا جس کو انتخابات کے اختیارات اور اس کے پروگرام کے تعین کا اختیار حاصل ہے۔ حکومت نے ہر شخص سے رائے طلب کی ہے۔ تمام سیاسی پارٹیاں اور صیانتی محکموں، سب سے بات چیت کی گئی ہے۔ حکومت قبل از وقت انتخابات کے ایک پروگرام کا فیصلہ نہیں کرسکتی۔ یہ فیصلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے سپرد ہے۔ گورنر نے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ منعقد کرنے کے بارے میں اپنے نظریات کا اظہار کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے صیانتی حالات کے پس منظر میں وہ اپنی رائے ظاہر کررہے ہیں۔