پی کے کے ممنوعہ تنظیم ہے: عراق

   

بغداد: ترکیہ نے عراقی قومی سلامتی کونسل کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK عراق میں ایک کالعدم تنظیم ہے۔وزیر خارجہ خاقان فیدان اور جمہوریہ عراق کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ فواد حسین نے بغداد میں وفود کے ہمراہ ملاقات کی۔ترکیہ-عراق سیکورٹی میکانزم اجلاس کے بعد شائع ہونے والے مشترکہ حتمی اعلامیے میں ماہ رمضان کے بعد صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ عراق کی تیاریوں پر غور کیا گیا۔اعلامیے میں عراق کے سیاسی اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو دی جانے والی اہمیت کے بعد اس بات پر زور دیا گیا کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK ترکیہ اور عراق کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے ،مذکورہ تنظیم کی عراق میں موجودگی بھی عراقی آئین کی خلاف ورزی میں شامل ہے۔بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ترکیہ نے عراق کی قومی سلامتی کونسل کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK عراق میں ایک کالعدم تنظیم ہے، علاوہ ازیں ،طرفین نے عراقی سرزمین سے ترکیہ کو نشانہ بنانے پر تنظیم کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی مشاورت کی ہے۔