پ150 پاونڈکی ٹکٹ 2500 سے زیادہ میں فروخت

   

لندن ۔14 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ہند۔ پاک میچ سے تین دن قبل ہی ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے اور جن لوگوں کے پاس ٹکٹ ہیں وہ منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں۔ ولسی اور آئی سی سی کے انتباہ کے باجود ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ہندوستان اور پاکستانی ٹیموں کے درمیان اتوارکو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میدان میں مقابلہ ہوگا۔ اس میچ کو دیکھنے کیلئے دونوں ٹیموں کے شائقین ایک بڑی تعداد میں مانچسٹر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، ٹکٹیں تمام فروخت ہوچکی ہیں اور بلیک مارکیٹ میں 150 پاونڈز والا ٹکٹ ڈہائی سے تین ہزار پاونڈز تک میں فروخت ہورہا ہے۔ ہندوستانی ٹیم جمعہ کو مانچسٹر پہنچی ہے۔ مانچسٹر کے ہوٹل مالکان منہ مانگی قیمت وصول کررہے ہیں۔شہر میں معمول سے زیادہ رونق ہے۔