چارمینار کو آلودگی سے پاک رکھنے اقدامات

   

داغ دھبوں کی کیمیکل سے صفائی ، محکمہ آثار قدیمہ کی کارروائی
حیدرآباد : /18 جنوری (سیاست نیوز) حیدرآباد کے 400 سالہ تاریخی چارمینار کے ثقافتی ورثہ کا تحفظ کرنے اور اس کو آلودگی سے پاک بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ملک کے ہیرٹیج عمارتوں میں چارمینار کا شمار ہوتا ہے ۔ چارمینار شہر حیدرآباد کی عظیم و تاریخی شناخت ہے جس کا نظارہ کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر سیاح ملک کے مختلف شہروں کے علاوہ بیرونی ممالک سے پہونچتے ہیں ۔ صدیوں سے اس عمارت کی حفاظت کی جارہی ہے ۔ حکومت اور محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے تاریخی چارمینار کی عظمت کو برقرار رکھنے کیلئے وقفہ وقفہ سے اس کی آہک پاشی کی جارہی ہے ۔ گاڑیوں سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کے علاوہ کاربن مونا اکسائیڈ سے چارمینار آلودگی کا شکار ہورہا ہے ۔ اس سے چارمینار کو محفوظ رکھنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ساتھ ہی اس کی اصلی خوبصورتی بحالی کرنے کیلئے آرکیالوجی آف انڈیا ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ چارمینار پر پڑھنے والے سیاہ دھبوں کو ہٹانے کیمیائی اشیاء کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ مکمل چارمینار کی کیمیکل اشیا ء سے صفائی کی جارہی ہے ۔ ن