چالانات پر ڈسکاؤنٹ، آخری تاریخ نہیں بڑھائی جائے گی

   

حیدرآباد 28 جنوری (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے گاڑیوں کے چالانات پر بھاری ڈسکاؤنٹ کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔ زیرالتواء چالانات 31 جنوری تک ادا کرکے رعایت حاصل کی جاسکتی ہے۔ 27 ڈسمبر 2023 ء کو زیرالتواء چالانات پر 80 فیصد تک رعایت دیتے ہوئے 15 دن کے اندر اس اسکیم سے فائدہ اُٹھانے کی سہولت عوام کو فراہم کی گئی تھی۔ بعدازاں حکومت نے اس اسکیم میں 31 جنوری تک توسیع کی۔ اس اسکیم سے فائدہ اُٹھانے کے لئے صرف 4 دن کا وقت باقی رہ گیا ہے۔ حکام نے عوام سے اس اسکیم سے فائدہ اُٹھانے کی خواہش کی ہے اور کہا گیا ہے کہ آخری تاریخ پھر نہیں بڑھائی جائے گی۔