چلتی ٹرین سے گرنے سے ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد /21 ستمبر ( سیاست نیوز ) چلتی ٹرین سے گرکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 47 سالہ ایس راجیش جو پیشہ سے میکانک تھا ۔ رانی گنج علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل راجیش ٹرین کے ذریعہ سفر کر رہا تھا کہ چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا ۔ یہ حادثہ نیچر کیور کے علاقہ میں پیش آیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع
درخت سے گرکر زخمی ہوئے شخص کی موت
حیدرآباد /21 ستمبر ( سیاست نیوز ) گنیش تہوار کی تیاری میں مصروف زخمی شخص نے خودکشی کرلی ۔ راجندر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 33 سالہ کتاوت پنڈو نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ پانڈو پیشہ سے مزدور تھا جو گذشتہ روز گنیش تہوار کی تیاری کیلئے درخت سے پتہ توڑ رہا تھا ۔ اس دوران وہ درخت سے گرکر زخمی ہوگیا ۔ پانڈو کی بیوی کویتا ایک اسٹور میں ملازمت کرتی ہے ۔ زخمی ہونے کے بعد کتاوت پانڈو گھر پر رہتا تھا جس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع