چلتی ٹرین کے آگے چھلانگ لگانے والے شخص کی موت

   

حیدرآباد۔/14جولائی، ( سیاست نیوز) چلتی ٹرین کے آگے چھلانگ لگانے والا شخص علاج کے دویران فوت ہوگیا۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 22 سالہ پرتھوی راج جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا اس کا تعلق سدی پیٹ سے بتایا گیا ہے۔ اس شخص نے کل بھرت نگر اور صنعت نگر علاقہ پہنچ کر چلتی ٹرین کے آگے چھلانگ لگادی۔ تاہم شدید زخمی حالت میں اس کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا۔ ریلوے پولیس نامپلی مصروف تحقیقات ہے۔