چلکل گوڑہ میں قمار بازی کے اڈے پر دھاوا

   

حیدرآباد۔/10جولائی، ( سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے شہر کے علاقہ چلکل گوڑہ میں غیر قانونی طور پر چلائے جارہے قماربازی کے اڈے پر دھاوا کرتے ہوئے 6 افراد بشمول ایک آرگنائزر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ57 سالہ شامیر پیٹ سرینواس ساکن چلکل گوڑہ سکندرآباد اپنے مکان میں قمار بازی کا اڈہ چلا رہا تھا اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے دھاوا کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔