چنا چودھری کی مشتبہ موت نہیں قتل کا انکشاف

   

حیدرآباد ۔ 2اکٹوبر ( سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ میں مشتبہ طور پر فوت چنا چودھری کی تحقیقات میں مصروف پولیس نے مشتبہ موت کو قتل قرار دیا ۔ پولیس گوپال پورم نے اس سلسلہ میں تحقیقات کرتے ہوئے مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش شروع کردی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 71سالہ چنا چودھری جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ گزشتہ روز جی آر کنونشن میں ایک میٹنگ کیلئے گیا تھا اور اسی فنکشن ہال کی پارکنگ میں مشتبہ طور پر زخمی پایا گیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ چنا چودھری کے جسم پر زخموں کے نشانات تھے اور گلے سے طلائی چین کا بھی سرقہ کرلیا گیا تھا ۔ پولیس گوپال پورم نے ابتدائی تحقیقات کے بعد قتل قرار دیتے ہوئے مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ شروع کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایک اراضی کے لین دین میں فنکشن ہال کے مالک راجیش سے چنا چودھری کا تنازعہ چل رہا تھا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس اراضی معاملہ میں قتل کیا گیا ۔ ع