چندا کوچر اور شوہر کے بیرونی سفر پر امتناع، تلاشی کی نوٹس جاری

   

نئی دہلی ۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے رشوت ستانی کیس کے تین ملزمین آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق سی ای او چندا کوچر، ان کے شوہر دیپک کوچر اور ویڈیو کون گروپ کے منیجنگ ڈائرکٹر (ایم ڈی) وینو گوپال دھوت کے بیرونی سفر پر امتناع عائد کردیا اور ان کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کی گئی ہے۔ ویڈیو کون گروپ کو 1,875 کروڑ روپئے کے قرض کی منظوری میں رشوت ستانی میں مبینہ طور پر ملوث تین افراد چنداکوچر، دیپک اور دھوت کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔