چندمبرم نے کہاکہ ’ہندوستان کے کویڈ اموات کی تعداد’مشتبہ‘ ہے۔

,

   

نئی دہلی۔ ایک تعلیمی جریدے ’سائنس‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے جمعرات کے روز کہاکہ کویڈ 19کی وجہہ سے ملک میں ہونے والے اموات کی سرکاری تعداد مشتبہ ہے۔

چدمبرم نے ٹوئٹ کیاکہ اس معروف جریدے کا تخمینہ ہے کہ ہندوستان میں ”1-6-2020اور1-7-2021کے درمیان میں 3,200,000اموات ہوئے ہیں جو سرکاری اموات400,000سے اٹھ گناہ زیادہ ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”ان میں سے 2,700,000اموات 2021اپریل‘ مئی او رجون کے ہیں“۔ سابق مرکزی وزیر نے کہاکہ ہندوستان کے 638,365دیہات ہیں۔

مذکورہ کانگریس لیڈر نے کہاکہ ”حکومت کے اعداد وشمار فی گاؤں اموات کا تناسب ایک سے کم ہے‘ غیریقینی!۔شہروں اور ٹاونس کی تعداد اگر اس میں جوڑدیتے ہیں۔ مذکورہ سرکاری تعداد مشتبہ ہے“۔

جمعرات کے روز وزرات صحت کے روز اس بیماری سے ہونے والی مزید142اموات کے بعد جملہ تعداد5,14,388تک پہنچ گئی ہے۔

کانگریس پارٹی ملک میں کویڈ کی وجہہ سے ہونے والی اموات کی تعداد کو بہت زیادہ بتارہی ہے اور ان اموات پر تازہ سروے کرانے کی مانگ کررہی ہے۔