چنمایاں نند معاملہ۔ ایس ائی ٹی نے لاء اسٹوڈنٹ کو تحویل میں لے لیا ہے

,

   

شاہجہاں پور۔ مذکورہ لاء اسٹوڈنٹ جس نے یوپی بی جے پی لیڈر او رسابق مرکزی وزیرچنمایاں نند پر جنسی استحصال کا الزام عائد کیاتھا‘ کو منگل کے روزایس ائی ٹی نے تحویل میں لے لیا۔

اس عورت نے ضلع کورٹ میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی ایک درخواست پیش کی تھی پھر ایس ائی ٹی نے درخواست پر سنوائی سے قبل اس کوگرفتار کرلیا۔

اس 23سالہ عورت کو جبرا وصولی اور بلیک میل کرنے کے لئے الزامات کے تحت تحویل میں لے لیاگیاہے۔ چنمایاں نند نے اس پر الزام لگایاہے کہ تین لوگ مل کر پانچ کروڑ روپئے کی ان سے مانگ کی تھی۔

تین لوگوں میں سے دو عورت کے رشتہ کے بھائی جمعہ کے روزگرفتاری کے بعد سے ہی جیل میں بند ہیں۔

دو لوگ وکرم او رسچن کو منگل کے روز حراست میں لے کر ایس ائی ٹی نے ریمانڈ پر لیا ہے اور یہ ماناجارہا ہے کہ ایس ائی ٹی عورت او ردونوں لڑکوں کو ایک دوسرے کے سامنے رکھ کر پوچھ تاچھ کرے گی۔

مذکورہ عورت نے پیر کے روز الہ آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست ضمانت کی دائر کی تھی مگر اسی روز وہ مسترد کردی گئی اور ہائی کورٹ نے اس سے استفسار کیاکہ وہ اپنے درخواست ضلع کی عدالت میں دائر کرے