چنگی چرلہ علاقہ میں کشیدگی برقرار

   

پولیس نے ملعون راجہ سنگھ کو دورہ کرنے سے روک دیا
حیدرآباد۔/28 مارچ، ( سیاست نیوز) ہولی تہوار کے موقع پر مسجد کے قریب ناچ گانے کے بعد پیدا شدہ حالات سے چنگی چرلہ میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ بی جے پی قائدین کی چنگی چرلہ آمد اور مسلسل دوروں سے حالات میں کشیدگی برقرار ہے اور آج ملعون راجہ سنگھ کو بھی چنگی چرلہ جانے سے روکتے ہوئے پولیس نے اسے گھر پر نظربند کردیا جبکہ دوسری طرف بی جے پی قومی جنرل سکریٹری و ایم پی بنڈی سنجے کمار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کل چنگی چرلہ کا دورہ کرنے والے بنڈی سنجے کمار نے پولیس کی رکاوٹوں کو پھلانگتے ہوئے خلل پیدا کیا تھا اور سینکڑوں حامیوں کے ذریعہ پولیس کے بیریکیٹس کو ہٹاتے ہوئے علاقہ میں ہنگامہ آرائی کی اور پولیس ملازمین اور عہدیداروں کو زخمی کرکے اندر داخل ہوئے تھے۔ پولیس نے علاقہ میں چوکسی اختیار کرلی اور کسی بھی قسم کے تشدد پر قابو پانے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ انسپکٹر ناچارم نندیشو ریڈی کی شکایت پر بنڈی سنجے کمار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ چنگی چرلہ واقعہ کے بعد پولیس پر اقلیتوں کے خلاف یکطرفہ کارروائی کا الزام ہے۔ پولیس نے مسلم نوجوانوں کے خلاف سنگین مقدمات درج کئے اور ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ع