چکڑ پلی میں قمار بازی کا اڈہ بے نقاب

   

حیدرآباد۔/29 اگسٹ، ( سیاست نیوز) رہائشی علاقہ میں قمار بازی کا اڈہ چلانے کی اطلاع پر کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے دھاوا کرتے ہوئے 10 افراد بشمول آرگنائزر کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چکڑ پلی کے علاقہ میں واقع ایک رہائشی اپارٹمنٹ کے پینٹ ہاوز میں پی رامچندر اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے قمار بازی کا اڈہ چلا رہا تھا اور اس بات کی اطلاع ملنے پر انسپکٹر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم مسٹر جاوید نے وہاں دھاوا کرتے ہوئے دس افراد بشمول آرگنائزر کو گرفتارکرلیا اور ان کے قبضہ سے 25ہزار نقد رقم، 11 موبائیل ضبط کرلئے۔ گرفتار افراد کو چکڑ پلی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔B