چھتری ناکہ میں قتل کی واردات

   

حیدرآباد/29 اگسٹ ( سیاست نیوز) پرانے شہر چھتری ناکہ میں قتل کی واردات پیش آئی جس میں ایک شخص نے اپنے دوست کا قتل کردیا۔ انسپکٹر چھتری ناکہ سید عبدالقادر جیلانی نے بتایا کہ 33 سالہ کے اوما کانت ساکن میر پیٹ اور روی دوست تھے اکثر شراب نوشی کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 28 اگسٹ کو بھی دونوں نے شراب نوشی کی اور اس دوران بحث و تکرار کے بعد روی نے اوما کانت کا قتل کردیا۔ یہ واقعہ راجیو گاندھی نگر اپو گوڑہ میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کا پتہ چلنے پر موقع واردات پر حیدرآباد پولیس کا سراغ رسانی دستہ کلوز ٹیم بھی وہاں پہنچ گئے اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔ اس سلسلہ میں قتل کا ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور قاتل روی کی تلاش جاری ہے۔B