چھتیس گڑھ انکاؤنٹر کے خلاف نکسلائٹ کا 24 مارچ کو تلنگانہ بند

   

حیدرآباد 21 ۔ مارچ (سیاست نیوز) ماؤسٹ پارٹی نے چھتیس گڑھ میں گزشتہ دنوں پولیس انکاؤنٹر میں ماؤسٹ قائدین کی ہلاکت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ ماؤسٹ ترجمان جگن کے نام سے بیان جاری کیا گیا جس میں انکاونٹر کو فرضی قرار دیا گیا ۔ انکاؤنٹر کے خلاف ماؤسٹ پارٹی نے 24 مارچ کو تلنگانہ بند کی اپیل کی ۔ جگن نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے ماؤسٹ قائدین کو عمدا ہلاک کیا ہے ۔ انکاؤنٹر کی ہائی کورٹ جج سے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ۔ ذمہ دار پولیس عہدیداروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کی مانگ کی گئی۔ عوام سے بند کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔ تاہم پولیس نے کہا کہ گڈچیرولی ضلع میں نکسلائٹس اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چار اہم نکسلائٹ لیڈرس کی موت ہوگئی۔ مہلوک لیڈرس پر 36 لاکھ روپئے کا انعام تھا۔ 1