چھتیس گڑھ شراب گھوٹالہ: کروڑوں روپے کانگریس کے دفتر پہنچائے گئے ، ای ڈی کا دعوی

   

رائے پور، 13 اکتوبر (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)، جو چھتیس گڑھ میں شراب گھوٹالے کی تحقیقات کر رہی ہے ، نے اپنی پریس ریلیز میں دعویٰ کیا ہے کہ شراب کے سنڈیکیٹ سے غیر قانونی طور پر کمائے گئے تقریباً 860 سے 880 کروڑ روپے راجیو بھون میں پہنچائے گئے ، جو را شنگر کے راجدھانی را شنکر پور میں واقع ہے۔ ایجنسی کے مطابق یہ رقم چھتیس گڑھ پردیش کانگریس کمیٹی کے اس وقت کے خزانچی رام گوپال اگروال کی نگرانی میں پہنچائی گئی تھی۔ اس معاملے میں ای ڈی نے اگروال کی 9.06 کروڑ روپے کی دو غیر منقولہ جائیدادوں کو عارضی طور پر ضبط کر لیا ہے ۔
ای ڈی سے آج موصول ہونے والی معلومات کے مطابق منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے ) کے تحت جائیدادوں کو ضبط کرنے کا حکم 8 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔
اگلے دن 9 اکتوبر کو، رائے پور کی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت میں رام گوپال اگروال کے خلاف ایک ضمنی استغاثہ کی شکایت درج کی گئی۔ اگروال کو ایجنسی نے 11 اگست کو گرفتار کیا تھا اور وہ فی الحال عدالتی حراست میں ہیں۔