چھتیس گڑھ میں نکسلائٹس کیساتھ تصادم، سی آر پی ایف جوان زخمی

   

رائے پور 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سی آر پی ایف کے کمانڈو یونٹ کوبرا کا ایک جوان اُس وقت زخمی ہوگیا جب یہاں وہ نکسلائیٹس کے ساتھ انکاؤنٹر میں مصروف تھا۔ تفصیلات کے بموجب چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع کے سکما علاقہ جوکہ نکسلائٹس سے متاثرہ علاقہ ہے، یہ واقعہ پیش آیا۔ مقامی پولیس کے بموجب دونوں کے درمیان صبح 10 بجے جنگلات میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ بیجاپور ضلع کا علاقہ سکما تلنگانہ کی سرحد سے متصل ہے اور یہ رائے پور سے 500 کیلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔