چھوٹا راجن کو 8 سال کی سزائے قید

   

ممبئی ۔ 20 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) گینگسٹر چھوٹا راجن اور پانچ دیگر کو 2012 ء کے اقدام قتل اور جبری وصولی سے متعلق ایک کیس میں آج یہاں کی خصوصی عدالت نے مجرم پایا اور چھوٹا راجن کو 8 سال کی سزائے قید سنائی۔ یہ کیس ممبئی کے ایک ہوٹل بزنسمین نے دائر کیا تھا۔ جج اے ٹی وانکھیڈے نے تمام چھ ملزمین کو سخت مکوکا قانون کی مختلف دفعات کے تحت بزنسمین بی آر شیٹی کو سب اربن اندھیری میں فائرنگ کے ذریعہ ہلاک کرنے کی کوشش کا مجرم پایا ۔