چہل کا ملبورن کرکٹ گراؤنڈ پر بہترین بولنگ کا ریکارڈ

   

میلبورن۔18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کیخلاف میلبورن میں کھیلے گئے تیسرے اورسیریز کے فائنل ونڈے میں یجویندرچہل نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹس لئے ۔ یجویندرچہل کو اس سیریزکے ابتدائی دومیچوں میں موقع نہیں دیا گیا تھا، لیکن جیسے ہی انہیں موقع ملا انہوں نے خود کوثابت کرتے ہوئے قہربرپاکردیا۔ یہ ان کی ونڈے میچوں میں بہترین بولنگ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں 22 رن دے کرپانچ وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس میچ میں یجویندرچہل نے 10 اووروں میں 42 رن دے کر6 وکٹ حاصل کئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ایم سی جی میں ہندوستانی بولر کے ذریعہ سب سے بہترین کارکردگی ہے۔ اس سے قبل اسی میدان پر2004 میں اجیت اگرکرنے 42 رن دے کر6 وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس کے علاوہ کسی اسپنرکا آسٹریلیا کی سرزمین پریہ بہترین کارکردگی ہے۔ چہل ٹی 20 اورونڈے میں ایک اننگز میں 6 وکٹ حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے بولرہیں۔ ان کے علاوہ سری لنکا کے اجنتھا مینڈس نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ چہل کے شاندار بولنگ کے سبب آسٹریلیائی ٹیم پورے 50 اووربھی نہیں کھیل پائی اور48.4 اووروں میں 230 رنز بناکرآل آوٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی طرف سے ہینڈس کمب نے سب سے زیادہ 58 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ مارش نے 39 اورخواجہ نے 34 رن بنائے۔