چیتا کو پکڑنے گہرے کنویں میں انوکھی تلاش

   

میسورو : کرناٹک کے میسورو میں فاریسٹ عہدیدار سدا راجو ایک چیتا کی تلاش میں 100 فٹ گہرے خشک کنویں میں اُتر گئے ۔ تاہم فاریسٹ حکام اپنی کوششوں میں چیتا کا پتہ چلانے میں ناکام رہے ۔ اس آپریشن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے آئی ایف ایس پروین کسوان نے کہاکہ فاریسٹ آفیسر نے خود کو دھاتی پنجرے میں مقفل کرلینے کے بعد کنویں میں اُترنا شروع کیا ۔ اُن کے پاس ٹارچ اور اُن کاموبائیل فون بھی تھا ۔ تاہم چیتا کنویں میں نہیں پایا گیا ۔