چیف منسٹر اے پی چندرا بابو کے بھائی کی آخری رسومات،ملک کے بیشتر قائدین کا رام مورتی نائیڈو کو خراج

   

حیدرآباد۔17۔نومبر(سیاست نیوز ) چیف منسٹر آندھراپردیش نارا چندرا بابو نائیڈو کے بھائی کے انتقال کی اطلاع کے ساتھ ہی مسٹر این چندرابابو نائیڈو مہاراشٹرا میں این ڈی اے کے لئے انتخابی مہم میں حصہ لئے بغیر وجئے واڑہ واپس ہوگئے ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش کے چھوٹے بھائی رام مورتی نائیڈو سابق رکن اسمبلی کے گذشتہ یوم شہر حیدرآباد کے ایک سرکردہ دواخانہ میں موت کی اطلاع کے ساتھ ہی مسٹر این چندر بابو نائیڈو ممبئی سے راست حیدرآباد پہنچے اور اپنے افراد خاندان کے ساتھ نعش کا دیدار کیا۔ بعد ازاں رام مورتی نائیڈوکی نعش کو ان کے آبائی موضع ناراوری پلی ‘ حلقہ اسمبلی چندراگیری ‘ ضلع تروپتی پہنچانے کے اقدامات کئے گئے جہاں 17نومبر کو چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابونائیڈو کے علاوہ دیگر اہم شخصیات کی موجودگی میں سابق رکن اسمبلی رام مورتی نائیڈو کی آخری رسومات انجام دی گئیں ۔ ملک کے بیشتر سیاسی قائدین نے مسٹر نائیڈو کے علاوہ ان کے بھتیجے کو پرسہ دیتے ہوئے رام مورتی نائیڈو کی بہ حیثیت رکن اسمبلی اور تاجر خدمات کو خراج پیش کیا۔3