چیف منسٹر ریونت ریڈی کا جڑچرلہ پر دس منٹ توقف

   

جڑچرلہ ۔ 19 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آج سی ڈبلیو سی ممبر و سینئر کانگریس پارٹی قائد سابق رکن اسمبلی جنہوں نے کانگریس پارٹی سے ٹکٹ حاصل کرتے ہوئے ضلع محبوب نگر سے رکن پارلیمان کی نشست کے لئے مقابلہ کرنے والے ومشی چند ریڈی نے اپنا پرچلہ نامزدگی کیا ہے۔ اس خصوصی پروگرام میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اس پرچہ نامزدگی کے موقع پر شرکت کرنے کی غرض سے محبوب نگر جانے کے دوران آج ٹھیک 12:30 بجے دن حلقہ اسمبلی جڑچرلہ ہائی وے پر کچھ دیر کے لئے توقف کیا۔ اس توقف کو دیکھ کر حلقہ اسمبلی جڑچرلہ رکن اسمبلی جنم پلی انیرودھ ریڈی کی قیادت میں جڑچرلہ ہائی وے برج کے پاس ہزاروں کی تعداد کانگریس پارٹی کے مداحوں نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے روڑ شو پروگرام میں شریک رہ کر والہانہ پرتپاک استقبال کرتے ہوئے کانگریس پارٹی زندہ باد کے نعرے بلند کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔ اس موقع پر چیف منسٹر 10 منٹ تک عوام کے درمیان رہ کر ہاتھ ہلاکر مسکراتے ہوئے ضلع محبوب نگر کے اپنے پارٹی امیدوار چلاومشی چند ریڈی کے پرچلہ نامزدگی کے پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے روانہ ہوگئے۔