حصول اقتدار اور ایک ماہ کی بہتر کارکردگی پر مبارکباد
حیدرآباد۔10جنوری(سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے آج سکریٹریٹ میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ریاست میں اقتدار کے حصول کے ایک ماہ کی تکمیل اور بہتر کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔ چیف منسٹر مسٹر اے ریونت ریڈی سے جناب عامر علی خان نے ملاقات کے دوران ریاست کے مختلف سیاسی امور کے علاوہ اقلیتی امور کے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے ریاست کی سیاسی صورتحال اور عوامی حکمرانی کے احیاء پر چیف منسٹر کو مبارکباد دی ۔ جناب عامر علی خان اور چیف منسٹر کی ملاقات کے موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر فینانس بھٹی وکرمارک‘ کیپٹن این اتم کمار ریڈی ‘ ڈی سریدھر بابوکے علاوہ جوپلی کرشنا راؤ اور چیف سیکریٹری مسز سانتھی کماری اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ 3