حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کل اعلان کیا کہ حکومت ، حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل میں بلڈ کینسر سے متاثرہ زیر علاج 18 سالہ نوجوان کے علاج کے اخراجات برداشت کرے گی ۔ شہر کے ایک سماجی کارکن روبن زیچیوس نے اس مریض کی حالت کے بارے میں چیف منسٹر کو توجہ دلائی ۔ یہ نوجوان جس کی شناخت نوین وڈے کی طور پر کی گئی بسوا تارکم انڈو امریکن کینسر ہاسپٹل اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد میں زیر علاج ہے ۔ اس سماجی کارکن کی جانب سے فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق نوین کی فیملی نے اسے ڈسچارج کردینے کے لیے کہا تھا کیوں کہ یہ سرجری آروگیہ شری کے تحت نہیں آتی ہے ۔ تفصیلات بتاتے ہوئے اس سماجی کارکن نے حکومت تلنگانہ سے مریض کی مدد کرنے پر زور دیا ۔ جس کے بعد چیف منسٹر نے عہدیداروں کو اس مریض کے علاج کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت دی ۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ نمس کے ڈاکٹرس اس مریض کے علاج پر توجہ دیں گے ۔۔