حیدرآباد۔ 30 مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ آج صبح خصوصی طیارہ سے اہلیہ شوبھا اور دیگر ارکان خاندان کے ساتھ نئی دہلی روانہ ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر کے دورہ کا مقصد آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں اہلیہ کے طبی معائنے کرانا ہے۔ چیف منسٹر آج دن بھر نجی مصروفیات میں رہے۔ ذرائع کے مطابق دھان کی خریدی اور یوکرین سے واپس ہونے والے طلبہ کیلئے میڈیکل کالجس میں نشستوں کی تعداد میں اضافہ کے مسئلہ پر مرکزی وزراء سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ چیف منسٹر نے پارٹی ارکان پارلیمنٹ سے مشاورت کی ہے۔ دھان کی خریدی کے مسئلہ پر پیوش گوئل کے سخت موقف پر کے سی آر دوبارہ ان سے ملاقات کے حق میں نہیں ہیں۔ چیف منسٹر کے قریبی ذرائع کے مطابق کے سی آر کا یہ نجی دورہ ہے۔ ر