چیف منسٹر کے سی آر پر دہشت گردوں سے تعلقات رکھنے کا الزام

   

گریٹر حیدرآباد میں بی جے پی کی کامیابی پر سیلاب کے متاثرین میں 20 ہزار امداد دینے بنڈی سنجے کا اعلان

حیدرآباد : تلنگانہ بی جے پی کے صدر بندی سنجے نے سنسنی خیز ریمارکس کرتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر کے دہشت گردوں سے تعلقات ہونے کا الزام عائد کیا۔ گریٹر حیدرآباد کے جی ایچ ایم سی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی پر سیلاب کے متاثرین میں فی خاندان 20 ہزار روپئے مالی امداد تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بی جے پی ہیڈکوارٹر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بنڈی سنجے کہا کہ مجلس ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔ جس سے چیف منسٹر کے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کے سی آر کو پڑوسی ملک کے غدار قرار دیتے ہوئے دہشت گردوں سے ان کے تعلقات ہونے کا الزام عائد کیا۔ چیف منسٹر کی جانب سے ان پر (بنڈی سنجے) پر سیلاب کے متاثرین میں تقسیم کی جانے والی 10 ہزار روپئے کی امدادی رقم کو رکوانے کا الزام کی مذمت کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ اگر جی ایچ ایم سی کے انتخابات میں بی جے پی کو کامیابی حاصل ہوتی ہے تو شہر حیدرآباد کے سیلاب کے متاثرین میں فی خاندان 20 ہزار روپئے کی امداد تقسیم کی جائے گی۔ تلنگانہ بی جے پی کے صدر نے چیف منسٹر کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جی ایچ ایم سی کے انتخابات کے بعد چیف منسٹر کے سی آر کا گھمنڈ ٹوٹ جائے گا۔ کے سی آر کو دیکھ کر تلگو عوام کا سر شرم سے جھک جارہا ہے۔ گریٹر حیدرآباد کے انتخابات کے بعد کے سی آر وائنس اور بارس کے ہوکر رہ جائیں گے۔ چائے پر مباحث کے بجائے شراب پر مباحث پر ہی انہیں اکتفاء کرنا ہوگا۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ ہندو عبادت گاہوں پر ہونے والے حملے کے سی آر کو نظر نہیں آرہے ہیں۔ کس کے ووٹوں کی خاطر ملک کی اہمیت کو گھٹاکر بات کرنے کا چیف منسٹر سے استفسار کیا۔ ملک کی اہمیت گھٹاکر جی ایچ ایم سی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا۔ ٹی آر ایس حیدرآباد کو مجلس کے حوالے کردینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر بی جے پی سے خوزدہ ہوگئے ہیں۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد یہ فرنٹ وہ فرنٹ کی باتیں کرتے ہیں بعد میں ٹینٹ بھی باقی نہیں رہتا۔ چیف منسٹر قومی سیاست میں سرگرم ہونے کے لیے دہلی پہونچنے پر انہیں کوئی بھی اہمیت نہیں دیں گے۔
دو بلدی حلقوں کیلئے کانگریس امیدواروں کا اعلان
حیدرآباد: کانگریس نے حلقہ لوک سبھا میدک کے تحت آنے والے گریٹر حیدرآباد کے دو بلدی ڈیویژنوں کے امیدواروںکا اعلان کیا ہے ۔ بھارتی نگر وارڈ سے شریمتی پی مادھوی لتا اور پٹن چیرو حلقہ سے آر کمار یادو کو پارٹی نے امیدوار بنایا ہے ۔ صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے ناموں کا اعلان کیا ۔