چینائی: 97 سالہ ضعیف شخص کوویڈ۔19 سے صحت یاب

,

   

چینائی (تامل ناڈو): خانگی کاویری ہاسپٹل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ 97 سالہ ایک ضعیف شخص کورونا وائرس صحت یاب ہوگیا ہے۔ یہ ضعیف آدمی کورونا وائرس سے بڑی ہمت کے لڑا ہے اور اس پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اس شخص کا نام کرشنا مورتی بتایا گیا ہے۔ ہاسپٹل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ کرشنا مورتی کو30 مئی کو بخار، کھانسی اور سانس لینے کی شکایت پر ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ انہیں دل کا عارضہ اور دیگر بیماریاں بھی موجود تھیں۔ جاری کردہ بیان کے مطابق پہلے ان کا بخار کم کیا گیا اس کے بعد ان کی سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کو دور کیا گیا۔ مریض پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہوگیا تھا۔ وہ اپنا کھانا اپنے ہاتھوں سے کھارہے تھے۔ کوویڈ۔19 کا ٹسٹ کئے جانے کے بعد رپورٹس منفی آنے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ سینئر ڈاکٹر وجئے لکشمی بالا کرشنا نے بتایا کہ میں عوام سے کہنا چاہتی ہوں کہ وہ امید کی ڈور کو اپنے ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور مثبت سوچ و فکر رکھیں اور اس بیماری سے دہشت زدہ نہ ہوجائیں۔ کاویری ہاسپٹل نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں کرشنا مورتی کے بارے میں بتایا گیا ہے اور انہیں تالیوں کی گونج میں ہاسپٹل سے ڈسچارج کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ ضعیف شخص تاملنا ڈو کے پہلے سب سے زیادہ عمر والے مریض ہیں جبکہ ملک کے دوسرے شہری ہیں جو اس عمر میں صحت یاب ہوئے ہیں۔