چین اور امریکہ ایک نئی سرد جنگ سے باز رہیں، گوٹیرس

   

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے خبردار کیا ہے کہ چین اور امریکہ ایک نئی ممکنہ سرد جنگ سے باز رہیں۔ خبر رساں ادارے اے پی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس عالمی ادارے کے سربراہ نے مزید کہا کہ ان دونوں ممالک کو اپنے تعلقات کو بہتر بنانے اور تعاون میں اضافے پر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ دو اہم اقتصادی سپر پاورز ہیں اور انہیں ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت اہم عالمی اور علاقائی معاملات پر مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ اور واشنگٹن کے باہمی تعلقات میں بہتری سے دنیا کو فائدہ ہی ہو گا۔