نئی دہلی : کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے ہفتہ کو پھر ایکبار چین کے ساتھ سرحدی مسئلہ سے نمٹنے میں حکومت کے رویہ کو نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ ہندوستان کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی ۔ ایک ٹوئیٹ میں الزام عائد کیا کہ حکومت احمقانہ انداز میں کام کررہی ہے جس سے چین کی جرأت اور بڑھے گی ۔ راہول نے اپنے ٹوئیٹ کے ساتھ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جمعہ کو لداخ میں کی گئی تقریر منسلک کی ۔ راج ناتھ کہا کہ چین کے ساتھ بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے لیکن مسئلہ کی یکسوئی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی ۔