لکھنو ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص نے عدالت کے احاطہ میں اپنی بیوی کو اس کے وکیل کے روبرو بیک وقت تین طلاق دیتے ہوئے محض اس بات پر ہمیشہ کیلئے رشتہ ازدواج سے خارج کردیا کہ بیوی نے اس کا دیا ہوا چیونگ گم قبول کرنے سے انکار کردیا۔ امرائی گاؤں کی ساکن 30 سالہ سمی کو اس کے شوہر سید راشد نے لکھنو سیول کورٹ کے احاطہ میں طلاق دی جہاں وہ سمی کی طرف سے اس کے خلاف دائر کردہ جہیز ہراسانی کے مقدمہ کی سماعت کیلئے پہنچا تھا ۔ اندرا نگر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او، ایس بی پانڈے نے کہا کہ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔