ڈائنگ ٹیبل کو خوبصورتی سے سجائیں

   

کھانوں سے اسی وقت لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے جب انہیں ایک خاص ترتیب سے سجایا یا پیش کیا جائے اور آس پاس کا ماحول بھی پُرسکون اور خوشگوار ہو ، کھانے ڈھنگ سے میز پر سجے ہوں ، ترتیب کا خیال رکھا جائے تو سلیقہ مندی کا احساس ہونے کے ساتھ ساتھ کھانے والے کی بھوک میں اور اضافہ ہوجاتا ہے ۔ لنچ اور ڈنر کے سیٹ الگ الگ ہوتے ہیں۔ انہیں موقع محل کا مناسب سے سجائیں اگر یہ رنگین ہوں گے تو ٹیبل کی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ شوپیس کا بھی کام کریں گے ۔ ٹیبل کلاتھ سادے ، ایک رنگ کے ، رنگین ، پھولدار اور چیک دار ہوسکتے ہیں ۔ لنچ ، ڈنر اور بریک فاسٹ کیلئے اگر ٹیبل کلاتھ الگ الگ ہوں تو اچھی بات ہے ۔ رنگین اور چیک دار کلاتھ ناشتے کی میزبانی کیلئے بہت پسند کئے جاتے ہیں۔عام طور پر کھانے کی میز پر لینن کا نیا نیپکن استعمال کیا جاتا ہے ۔ اگر اس کی جگہ کوئی اور کپڑااستعمال کیا جائے تو اس کی کٹنگ اور سلائی عام نیپکن کی طرح ہی رکھ جائے ۔ ناشتہ کی میز پر چیک دار نیپکن رکھیں جو کہ ٹیبل کلاتھ سے میچ کر جائے گا ۔ دیگر کپڑوں کے نیپکن استعمال کرنے کا ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ انہیں دھونے میں آسانی رہتی ہے جبکہ لینن سے بنا نیکپن خاص قسم کی دھلائی چاہتا ہے ۔پیپر نیپکن بھی استعمال کیا جاسکتا ہے مگر یہ عموماً بچوں کی پارٹیوں یا پھر پکنگ وغیرہ کیلئے زیادہ موزوں رہتا ہے ۔ ان کا سب سے اچھا فائدہ یہ ہے کہ انہیں اسی وقت استعمال کیا اور پھر پھینک دیا ۔ نیپکن رنگز کی خاص بات یہ ہونی چاہئے کہ جب اسے ٹیبل پر رکھا جائے تو دوسرے رنگوں کے نیپکن ایک دوسرے میں مکس ہونے کی بجائے صاف نظر آئیں ۔ بچوں کے نیپکن رنگز لکڑی کے بنے بنائے ملتے ہیں جن پر بچوں کے نام لکھ کر ان کو تاکید کی جائے کہ وہ اپنا نیپکن اس میں لٹکائیں۔ میز پر چائے یا مشروب وغیرہ رکھنے کیلئے ٹیبل میٹ کا استعمال کیا جاتا ۔ یہ ربر ، ازبیسٹوس کا رک ، گلاس اور لکڑی کے بنے ہوئے ہیں ، رنگین اور نقلی موتیوں سے آراستہ میٹ بھی بازار میں دستیاب ہیں ۔ عام استعمال کیلئے ربرمیٹ بہترین ہیں ۔ عام استعمال کیلئے ربرمیٹ بہترین ہے یہ پتلے ہونے ساتھ ساتھ آسانی سے بار بار صاف کئے جاسکتے ہیں۔ ایک میٹ سیٹ میں چھ عدد گول میٹ ( چائے کی پیالیوںکیلئے ) اور تین عدد اوول ڈیزائن شیپ میں ہوتے ہیں جو ڈش کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں۔