ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 53پیسوں کے معمولی اضافہ کے بعد 82.53روپئے پر پہنچا

,

   

ممبئی۔ امریکی ڈالر کے خلاف 82.53روپئے پر بند ہونے والے روپئے کی قدر میں 53پیسوں کا معمولی اضافہ ہوا ہے‘ غیر ملکی فنڈز کی مسلسل آمد اور بیرون ملک کمزور پڑنے والے گرین بیک کی وجہہ سے روپئے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ انٹر بینک فارن اکسچینج مارکٹ میں مقامی یونٹ82.85پر کھلا اورسیشن کے دوران 82.53اور 82.85کے درمیان بند ہوا ہے۔

آخر میں امریکی کرنسی کے مقابلے میں یہ 52.53پر بند ہوا ہے جس میں 53پیسے کا سابق میں 82.88پر بند ہونے میں اضافہ درج کیاگیاہے۔ درایں اثناء مذکورہ ڈالر انڈیکس‘ جواندازہ لگاتا ہے چھ ممالک کی کرنسی کے ایک پلیٹ فارم کے خلاف گرین بیک مستحکم ہوا ہے وہ گر 0.34فیصد گرکر 112.54تک پہنچ گیاہے۔

عالمی تیل بنچ مارک برینٹ خام کی قیمت میں 2.05فیصد کے اضافہ کے ساتھ 96.61امریکی ڈالر فی بیرل تک کا اضافہ ہوا ہے۔موتی لال اوسوال مالی خدمات کے فوریکس اوربولین جانکار گورانگ سومیا نے کہاکہ ”یورو اورپاونڈ بھی انٹر ڈے کی کم ترین سطح سے بحال ہوئے کیونکہ وسیع ترڈالراپنے بڑے کراس کے خلاف پیچھے ہٹ گئے“۔

جمعرات کے روز بینک آف انگلینڈ 75بی پی ایس تک قیمتوں میں اضافہ کے بعد پاونڈ میں تیزی سے امریکی ڈالر کے مقابلے گراوٹ ائی۔ سومیانے کہاکہ ”ہمیں توقع ہے کہ مذکورہ یوایس ڈالر اور ہندوستانی روپیہ (اسپاٹ)پر82.50اور 83.30روپئے کی حد میں کاروبار کریگا“۔

گھریلو اکیویٹی مارکٹ کے محاذ پر بی ایس ای سینسیکس113.95پوائنٹس یا0.19فیصدکے اضافہ کے ساتھ 60,950.36پر بند ہوا جبکہ وسیع تر این ایس ای نفٹی 64.45پوائنٹس یا0.36فیصد سے بڑھ کر 18,117.15پر بند ہوا ہے۔

اکسچینج کے اعد اد وشمارکے مطابق‘ غیرملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاری (ایف ائی ائی ایس)جمعہ کو کیپٹل مارکیٹس میں خالص خریدار رہے کیونکہ انہوں نے 1,436.25کروڑروپئے کے حصص خریدے۔

مختلف ماہرین نے روپئے کی قدر میں معمولی اضافہ پر اپنی اپنی رائے پیش کرتے ہوئے اس کو ایک اچھی پیش رفت قراردیاہے۔

مخالف کویڈ اقدامات میں چین کی جانب سے پابندیوں میں لائی جانے والی نرمی کے قیاس آرئیوں کے درمیان میں ایشیائی مارکٹ کے ساتھ ایشیائی کرنسیوں میں بھی استحکام آیاہے۔