ڈاکٹر مری چناریڈی انسٹی ٹیوٹ میں گیسٹ ہاوز کی تعمیر کیلئے رقمی منظوری

   

حیدرآباد۔6۔مارچ۔(سیاست نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے ڈاکٹر مری چنا ریڈی انسٹیٹیوٹ میں نئے گیسٹ ہاؤز کی تعمیر کے لئے 7 کروڑ روپئے جاری کئے جاچکے ہیں۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے چیف منسٹر کیمپ آفس کے لئے مختلف عمارتوں کا جائزہ لینے کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ چیف منسٹر اپنی قیامگاہ کو ہی بطور کیمپ آفس استعمال کریں گے لیکن سرکاری ملاقاتوں کے لئے ڈاکٹر مری چنا ریڈی انسٹیٹیوٹ میں ایک نئے گیسٹ ہاؤز کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے کئے گئے اس فیصلہ کے بعد آج ریاستی حکومت نے تعمیری کاموں کے آغاز کے لئے 7 کروڑ روپئے جاری کردیئے ہیں۔3
ٹی ہب کا علاقہ بائیک اسٹنٹ اور ریسنگ کے مرکز میں تبدیل
حیدرآباد 6مارچ(یواین آئی)حیدرآباد کے رائے درگم میں ٹی ہب سے متصل سڑک کا علاقہ جو ٹریفک کے مسلسل بہاؤ کے لیے جانا جاتا ہے ، میں رات کے اوقات میں لاپرواہی سے بائیک اسٹنٹ اور ریسنگ کے مرکز میں تبدیل ہو گیا ہے ۔آکیا اسٹور کے بالکل سامنے واقع، سڑک کا یہ حصہ، جو عام طور پرمصروف ترین علاقہ ہے میں نوجوان عمومابائیک اسٹنٹس اور خطرناک کرتب بازی کررہے ہیں جس سے دوسرے موٹرسائیکلوں کے لیے اہم رکاوٹیں اور خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔ایک صارف نے سٹی پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے ایک گروپ نے بائیک اسٹنٹ کرنے کے لیے سڑک کو اڈے میں تبدیل کر دیا ہے ۔ رات کے اوقات میں خاص طور پر اختتام ہفتہ پر سخت نگرانی کی ضرورت ہے ،رائے درگم ٹریفک پولیس کے انسپکٹر نے عوام کو یقین دلایا کہ کارروائی کی گئی۔