ڈاکٹر چندر شیکھر نظام شوگر فیاکٹری سفارشی کمیٹی کے انچارج مقرر

   

ظہیرآباد ۔ 30 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت نے نظام شوگرفیکٹری کو دوبارہ کھولنے کے لئے 10 ارکان پر مشتمل سفارشی کمیٹی کی تشکیل دی ہے ۔ جس میں انچارج کانگریس حلقہ اسمبلی ظہیرآباد ڈاکٹر اے چندر شیکھر سابق وزیر کو بحیثیت رکن شامل کیا گیا ہے ۔ اس کمیٹی میں ریاستی وزیر صنعت و تجارت و انفارمیشن ٹکنالوجی صدرنشین اور ریاستی وزیر صحت ، طب و خاندانی بہبود و سائنس و ٹکنالوجی معاون صدرنشین ہوں گے جب کہ ٹی جیون ریڈی ایم ایل سی، بی سدرشن ریڈی ایم ایل اے بودھن ، ڈاکٹر اے چندر شیکھر سابق ایم ایل اے ایم روہت راؤ ایم ایل اے میدک ، ریاستی حکومت کے محکمہ فینانس کے اسپیشل چیف سکریٹری ، ریاستی حکومت کے محکمہ جات صنعت و کامرس کے پرنسپال سکریٹری، ریاستی حکومت کے محکمہ جات زراعت و انفارمیشن ٹکنالوجی کے سکریٹری اور شکر و نیشکر کے کمشنر و مینیجنگ ڈائرکٹر نظام شوگر فیکٹری بحیثیت اراکین شامل ہیں ۔