ڈبیلو ایف ائی سربراہ کے خلاف احتجاج کررہی خاتون پہلوانوں کا اب تک دہلی پولیس نے بیان قلمبند نہیں کیاہے

,

   

مذکورہ بی جے پی ایم‘ جس پر ساتھ خاتون پہلوانوں او رایک نابالغ نے جنسی ہراسانی کاالزام لگایاہے‘ اپنے اوپر لگے الزامات سے انکار کررہے ہیں۔
نئی دہلی۔ رسلنگ فیڈریشن آف انڈیا(ڈبلیوایف ائی) صدر برج بھوشن سنگھ پر کھلاڑیوں کی جانب سے لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات پرمقدمہ درج ہونے کے تین دن بعد بھی احتجاج کررہی خاتون پہلوانوں کا دہلی پولیس نے اب تک بیان قلمبند نہیں کیاہے۔

پولیس سنگھ سے ان پر درج ایف ائی آروں کے ضمن میں پوچھ تاچھ کرسکتی ہے مگر عہدیداروں کے مطابق کوئی سرکاری نوٹس اب تک نہیں دی گئی ہے اور خاتون پہلوانوں کااب تک کوئی بیان بھی نہیں لیاگیاہے۔

دہلی پولیس نے اتوار کے روزخاتون پہلوانوں ’بشمول ایک نابالغ کو سکیورٹی فراہم کی‘ جس نے سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے ہیں۔

سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کو ہدایت دی تھی کہ سنگھ کے خلاف شکایت پر احتجاج کررہے پہلوانوں کو سکیورٹی فراہم کریں‘ سنگھ کے خلاف خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنے‘ ان کا تعقب کرنے اور پی او سی ایس او ایکٹ کی دفعہ 10کے تحت دو ایف ائی آرو میں مقدمہ درج کیاگیاہے۔

مذکورہ بی جے پی ایم‘ جس پر ساتھ خاتون پہلوانوں او رایک نابالغ نے جنسی ہراسانی کاالزام لگایاہے‘ اپنے اوپر لگے الزامات سے انکار کررہے ہیں۔

بڑے پہلوانوں کا ایک گروپ جس نے جنوری میں سنگھ کے خلاف سب سے پہلے جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے جنتر منتر 23اپریل سے اپنادھرنادوبارہ شروع کردیا اورمانگ کررہے ہیں کہ مرکز کے مقرر کردہ پینل کے ذریعہ تحقیقات میں جو چیزیں معلوم ہوئی ہے ان کو عوام کے سامنے لایاجائے۔

پہلی ایف ائی آر ایک نابالغ کی طرف سے لگائے گئے الزامات سے متعلق ہے جوجنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ(پی او سی ایس او) ایکٹ کے ساتھ ساتھ تعزیرات ہند کے متعلقہ دفعات کے ساتھ توہین آمیز شائستگی سے متعلق درج کیاگیاہے۔

دوسری ایف ائی آر خاتون پہلوانوں کی جانب سے شکایت پر درج کی گئی ہے جس میں ائی سی پی کی دفعات پر وقار کے ساتھ کھلواڑ کی جانچ پر درج کی گئی ہے۔